چین میں جنگلی جانوروں کی تعداد میں بتدریج اضافہ،ایشیائی ہاتھیوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی

چین میں جنگلی جانوروں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے چینی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس سے جمعہ کو جاری کیے گئے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں جنگلی حیاتیات میں اضافہ ہورہا ہے۔ایشیائی ہاتھیوں کی آبادی 1980 کی دہائی میں 180 تھی جو بڑھ کر اس وقت تقریبا 300 تک پہنچ گئی ہے۔کرسٹڈ آئبس کی مجموعی نسلی آبادی5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ حکام نے کہا کہ جنگل میں دیو قامت پانڈوں کی آبادی گزشتہ 4 دہائیوں میں ایک ہزار سے 114 سے بڑھ کر ایک ہزار864 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ دیگر جانوروں کی پیدائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکام نے کہا کہ جنگلی حیاتیات کی بڑھتی ہوئی نسلی آبادی کے پیش نظر جنگل کے رقبے میں توسیع کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن