چین کے قمری مشن سے لائے گئے چاند کے نمونوں کی عمر1ارب 96کروڑ سال ہے:تحقیق

Oct 08, 2021 | 18:25

ویب ڈیسک

چین کے قمری مشن چھانگ ای-5 کے ذریعے زمین پر لائے گئے چاند کے نمونوں کے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ ان کی عمر تقریبا 1ارب96کروڑ سال ہے، اس تحقیق سے چاند کے ارتقا کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔چھانگ ای-5 کے نمونوں پر کی گئی تحقیق"چھانگ ای-5 کے ذریعے زمین پر لائے گئے نمونوں سے چاند کےسیاہ چٹانی پتھروں کی عمر اور بناوٹ کی پیمائش" کے عنوان سےجریدے سائنس میں جمعہ کو آن لائن شائع ہوئی ہے۔ چین کی اکیڈمی آف جیولوجیکل سائنسز اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے محققین اس تحقیق کے مصنف ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کا قمری مشن چھانگ ای-5 چاند کے وسیع تاریک حصے پر اترا جہاں پر ایسے عناصر کی بہتات ہے جو طویل عرصے سے تابکاری مادوں سے حرارت پیدا کرتے آرہے ہیں جو ممکنہ طور پر طویل عرصے سے میگما سرگرمیوں کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔آربیٹرسے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق چاند کے اس حصے پر پائے جانے والے پتھر چاند پر سب سے کم عمر آتش فشانی مادہ ہیں۔ چھانگ ای-5 اسی لاوا کے پتھروں کو اکٹھا کرکے زمین پر واپس لے کر آیا تھا۔

مزیدخبریں