لاہور(نمائند ہ خصوصی)رائیونڈ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں نے فائرنگ کر کے حسین جٹ نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان نے مقتول کے سر پر گولیاں ماریں اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ رائیونڈ پولیس نے دونوں موٹر سائیکل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دی ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘شہری قتل
Oct 08, 2022