لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسوۂ رسولؐ کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابوں کا تمام تر انحصار آپ کی اطاعت اور اسوہ ء حسنہ پر چلنے میں ہے۔آج کی اس محفل کا مقصد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے کہ جنہوں نے آپ جیسی عظیم نعمت ہم کو عطا کی۔ آپؐ پوری دنیا کیلئے رحمتہ للعالمین بن کے آئے۔ امت مسلمہ میلاد النبیؐ کی بر کات سمیٹنے میں سرگرمِ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے شعبہ ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی امور کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلادمصطفی منعقدہ ایوان اوقاف میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ سالانہ محفل میلاد مصطفی کے موقع پر 30پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔محفل میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف احمد فنان، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف واحد ارجمند ضیاء ،ڈا ئریکٹر اسٹیٹ اوقاف وسیم عباس،ڈپٹی دائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد جاید شوکت،و دیگر افسران و اوقاف ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔