منہاج القرآن : ’’بین المسالک رواداری، بین المذاہب ضیافت میلادِ مصطفی‘‘ تقریب 

Oct 08, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پرجاری 12 روزہ محافل میلاد النبی و ضیافت میلاد میں مسلم،مسیحی،ہندو،سکھ رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکرکے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ممتاز،سیاسی،سماجی و دیگر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کی صدارت کی جبکہ مسیحی رہنما،ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر بشپ رابرٹ سیموئیل عزرایا مہمان خصوصی تھے۔ ’’بین المسالک رواداری، بین المذاہب ضیافت میلادِ مصطفی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی،علامہ محمود غزنوی، علامہ بدر منیر سیفی، علامہ مفتی عاشق حسین، علامہ مخدوم محمد عاصم، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی، میجر (ر) سلیم یوسف، سینئر اداکار راشد محمود شریک تھے۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں میں، ڈائریکٹر پیس سنٹر کیتھولک چرچ آف پاکستان ڈاکٹر جیمز چنن،، پنڈت بھگت لال، سردار سکندر سنگھ، سردار گرجیت سنگھ، ریورنڈ آئی بی راکی، روبن قمر، پاسٹر سلمان شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا بھی موجود تھے۔ ضیافتِ میلاد میں شرکت کرنے والے مختلف مذاہب کے نمائندوں اور مسالک کے علماء نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیؐ کے یوم وِلادت اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں بین المذاہب رواداری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں