نیشنل کالج آف آرٹس میں رحمت اللعالمین کے عنوان سے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش 


لاہور(سپیشل رپورٹر) نیشنل کالج آف آرٹس میں ربیع الاول کے مقدس مہینے کے حوالے سے رحمت اللعالمین کے عنوان سے خطاطی کے فن پاروں پر مشتمل خوبصورت نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری تھے۔تقریب میں کالج فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ معلم انسانیت ہیں۔ آپ کی پوری حیات طیبہ ِ،حسن اخلاق اورعفوودرگز ر سے عبارت ہے۔ خطاطی کی اس تقریب میں آرٹ کے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورفن پاروں کو بے حد سراہا۔

ای پیپر دی نیشن