لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مسائل میں گھری ہوئی امت کیلئے اسوہ رسولؐ نسخہ کیمیا ہے۔ ماہ ربیع الاوّل میں سیرت کانفرنسز اور محافل نعت کا انعقاد یقینا قابل تحسین ہے اور اگرچہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور حضور کی ثنا مطلوب ہے اور عبادت کا لازمی جز و بھی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسلام صرف مذہبی رسومات کی ادائیگی کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ لہٰذا جب تک اس پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا جاتا مسلمان دنیوی عزت ووقار اور اخروی نجات حاصل نہیں کرسکیں گے۔
مسائل میں گھری ہوئی امت کیلئے اسوہ رسولؐ نسخہ کیمیا ہے:شجاع الدین شیخ
Oct 08, 2022