پشاور میں 100 بستروں پر مشتمل الخدمت ہسپتال ڈبگری کا افتتاح


لاہور(نیوز رپورٹر) پشاور میں 100 بستروں کے الخدمت ہسپتال ڈبگری کا افتتاح کردیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت کے مشن ’’انسانیت کی خدمت‘‘ میں شامل ہونے پر وہ غلام علی آفریدی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اپنی قیمتی اراضی اس عظیم مقصد کیلئے پیش کی۔اس  ہسپتال کا قیام ڈبگری  میں صحت عامہ کی سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور میں صوبے بھر کے مریضوں کی خدمت کے بعد اب الخدمت ڈبگری ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ 100 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال  میں زچہ و بچہ، لیبر روم، لیبارٹری، جنرل او پی ڈی، نرسری یونٹ، ایمبولینس سروس اور فارمیسی کی معیاری اور سستی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...