مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی صدرجو بائیڈن کو ایک اور بڑا دھچکا

 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر جو بائیڈن کو وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا ، ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق   ہنڈر بائیڈن کیخلاف ایف بی آئی 2018 سے تحقیقات کر رہی تھی تاہم ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا اختیار ڈسٹرکٹ اٹارنی کے پاس ہے۔ اس حوالے سے ہنڈر بائیڈن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے جبکہ اس حوالے سے وفاقی اداروں نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ہنڈر بائیڈن پر یوکرین میں کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن