کے پی حکومت کا سیلاب فنڈ کی 20 فیصد امداد بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

Oct 08, 2022

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)کے پی حکومت نے سیلاب کے امدادی فنڈ میں سے 20 فیصد رقم بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان محمود خان نے کہا ہے کے پی حکومت نے جمع شدہ رقم کا 20 فیصد صوبہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کیلئے 7 میڈیکل ٹیمیں بھی آج روانہ ہونگی۔ محمود خان نے کہا  بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیںگے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا گھروں کی بحالی کیلئے مالی امداد کی فراہمی کل ضلع ڈی آئی خان سے شروع کی جائے گی۔ مکمل تباہ شدہ مکانات کیلئے 4 لاکھ جبکہ جزوی نقصان زدہ کو 1.6 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں