خورشید شاہ کا زرعی ایمرجنسی لگانے ، سیلاب نقصانات پر بحث کا مطالبہ 

Oct 08, 2022

چوہدری شاہد اجمل

سینٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لاگوکر نے اورسیلاب نقصانات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لڑائیوں اور اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتا، قوم کو ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، روٹس انٹرنیشنل سکول اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی گیلری میں روٹس انٹرنیشنل سکول کے طلبا اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا جبکہ ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔قومی اسمبلی میں بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید  ہونے والے 6 افسران اور جوانوں اور ارکان قومی اسمبلی کے مرحوم عزیز و اقارب سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔  سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  2جولائی کو بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسر اور جوان شہید ہوئے ہیں اسی طرح رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف کے والد، سید غلام مصطفی شاہ کی والدہ، شگفتہ جمانی کے بھائی سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔

مزیدخبریں