لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجا ب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی بری طرز حکمرانی اور کمزور معاشی پالیسیوں نے معیشت ڈبودی۔ اسحق ڈار کی واپسی سے ملکی معیشت نہ تو بہتر ہوگی اور نہ ہی حکمران اتحاد عوام کو کوئی ریلیف دے سکے گا۔ سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے نااہل حکمرانوں نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک دیا۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ لیکن کارکردگی بد ترین ہے۔ مزدور، کسان،سیلاب زدگان اور عام آدمی رل گیا ہے۔
پی ڈی ایم طرز حکمرانی ، کمزور معاشی پالیسیوں نے معیشت ڈبودی:شاہدہ احمد ملکہ
Oct 08, 2022