میلادجلوسوں میں غیر شرعی امورسے اجتناب کیاجائے:راغب نعیمی 

Oct 08, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ میلادجلوسوں میں غیر شرعی امورسے اجتناب کیاجائے۔ اہل ایمان کامیابی کیلئے اطاعت رسولؐ کو اپنی زندگی کا زیور بنائیں۔ہمیںچاہیے کہ ماحول کی پاکیزگی کو خرافات اور خلافِ شرع کاموں سے آلودہ نہ ہونے دیں۔آقا ئے دوجہاںکی تشریف آوری کی مناسبت سے ایسا عمل کریں جس سے دوسروں تک مثبت پیغام پہنچے۔ پوری دنیا کے مسلمان بارہ ربیع الاول عقیدت و احترام سے منائیں گے۔ آپ کی آمد سے دنیا میں چھائے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہر طرف نور ہی نور پھیل گیا۔آج کے نفسا نفسی کے دور میں ماہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔ تمام مسلمانوں کو اس ماہ مقدس کا احترام کرنا چاہیے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں ماہ ربیع الاول سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اخوت بھائی چارے کو اپنے زندگی کا شعار بنانا ہو گا۔نبی کریم کی ذات اقدس سے محبت اور عقیدت ہر شخص کیلئے عظیم نعمت ہے۔ ہمیں آپ کی ذات اقدس کے ہر پہلو کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

مزیدخبریں