خیرپور (بیورورپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور ٹینٹ سٹی خیرپور کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو کھانے پینے، طبی سہولیات، رہائش اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متاثرین کو یکساں طور پر سہولیات کی فراہمی جاری ہے اور متاثرین کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ بعدازاں سید قائم علی شاہ نے اوستہ گاہی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی نکاسی کے سلسلے میں دورہ کیا اور وہاں موجود اسکارپ، آبپاشی، پبلک ہیلتھ اور انتظامی افسران کو ہدایت دیں کہ وہ نکاسی آب کے آپریشن کو مزید تیز کریں تاکہ عوام کو اس مشکل وقت سے نکالا جائے انہوں نے تمام متعلقہ انجینئرز سے پانی کی نکاسی اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے بریفنگ لے کر ہدایت کی کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ جلد از جلد پانی کی نکاسی کا کام مکمل کیا جائے اور بحالی کے اقدامات پر عمل درآمد شروع کیا جائے اس موقع پر متعلقہ محکموں کے انجینئرز نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تفصیل سے بریفنگ دی۔