40 لاکھ ڈکیتی کا دعویٰ، پولیس نے واردات کو مشکوک قرار دیدیا

Oct 08, 2022

محراب پور (نامہ نگار) محراب پور تاجر نے 40  لاکھ ڈکیتی کا دعوی کردیا، پولیس نے واردات مشکوک قرار دیا، محراب پور میں چینی، گھی کے ایک چھوٹے تاجر محسن آرائیں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر وسن پولیس تھانے کی حدود ٹھری میرواہ رابطہ سڑک پرموٹر سائیکل پر سوار 3  ڈاکوؤں نے انکی کار کو روک کر 40  لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، پیروسن پولیس ذرائع کے مطابق محراب پور ٹھری میرواہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) ایک معروف سڑک ہے جہاں سرعام ڈکیتی کی واردات شکوک پیدا کرتی ہے اور ایک چھوٹے تاجر کے پاس 40  لاکھ کی نقدی کا ہونا بھی واردات کو مشکوک بنا رہا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق تاجر بھریا روڈ، نواب شاہ سے ادھار پر گھی، چینی خرید کر بیچتا تھا اور رقم کی ادائیگیوں سے بچنے کیلئے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا ہے۔

مزیدخبریں