سکھر (بیورورپورٹ ) نئے نیب آرڈیننس کے بعد کرپشن کیسز میں رعایت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سکھرکی احتساب عدالت نے تین ممبر صوبائی اسمبلی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت نمٹا دیں۔سماعت پرپیپلزپارٹی کے ایم پی اے اویس قادر شاہ، ایم سردار چانڈیو، برہان چانڈیو اور دیگر الگ الگ مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت نے تینوں ایم پی ایز کے خلاف نیب انکوائری واپس متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا واضع رہے کہ تینوں ممبر صوبائی اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثہ رکھنے کے الزام میں کیس زیر سماعت تھے اور درخواست ضمانت نمٹا دینے کے بعد تینوں ایم پی ایز کو نیب سے بڑی رعایت مل گئی۔