ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے نہیں، پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی 

کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ این ای ڈی کے نیشنل سینٹر فار ربوٹکس کے تحت "انوئل کراس لیب ورکشاپ" کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی. اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں، ضرورت صرف امر کی ہے کہ طالب علموں کو درست سمت سمجھائی جائے. جامعہ ترجمان کے مطابق اس پروگرام کی میزبانی ڈائریکٹر ہیپٹکس ہیومن روبوٹکس لیب ڈاکٹر ریاض الدین نے کی جب کہ شنگھائی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈاشنگ لی(آن لائن) ، لاہور یونیورسٹی کے ڈاکٹر یاسر نیاز، جناح یونیورسٹی سے ڈاکٹر فریال سلطان، ریاست علی چنگیزی، مہران یونیورسٹی سے ڈاکٹر تنویر حسین سمیت صوبے بھر کی جامعات طالب علموں کی بڑی تعداد ورکشاپ میں شریک ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...