نبی کریمؐ نے زندگی کے کسی بھی گوشہ کو تشنہ نہیں چھوڑا،طارق مدنی 


کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو امت سے اس قدر محبت و پیار تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے زندگی کے کسی بھی گوشہ کو تشنہ نہیں چھوڑا اور کامل و اکمل طریقہ سے تمام شعبوں میں زبانی، عملی ہر طرح سے رہبری فرمائی ہے خواں ان امور کا تعلق عبادت سے ہو یا معاملات سے یا معاشرت و اخلاقیات سے زندگی کا ہر مرحلہ اس آفتاب نبوت صلی کی پاکیزہ و مقدس روشنی سے منور اور روشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ نبی کریم صلی سے سچی محبت و تعلق اور ایمانی جذبہ کا یہ تقاضہ ہے کہ ہمیں اسو حسنہ صلی کی اتباع میں زندگی بسر کرنا چاہئے اور اپنی عارضی و فانی زندگی کے ہر مرحلے میں سنت نبوی صلی کو پیشوا بنانا چاہئے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے آئینہ میں ہم اپنی زندگی کو گزار کر نہ صرف اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں بلکہ دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن