کیمیائی علوم میں پروفیسر خالد ایم خان کیلئے ڈی ایس سی ڈگری 

Oct 08, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)کیمیائی علوم کے میدان میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، جامعہ کراچی نے پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ پروفیسر خالد ایم خان 1992 سے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کے حصے میں 825 ریسرچ پیپر، 2 کتب،13ابواب مختلف کتب میں، 18 نیشنل اور انٹر نیشنل پیٹنٹس شامل ہیں جبکہ آپ ملکی و غیر ملکی اعزازت بھی حاصل کرچکے ہیں۔شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی،سرپرستِ اعلی بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے سینئر سائنسدان کو ان کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں