صبح بہاراں کا ستقبال درودو سلام ، اجتماعی دعاؤں سے ہوگا ، شاہ عبدالحق


کراچی(نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ا دنیابھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی،اپنے پیارے نبی سے محبت کا والہانہ اظہار کریں گے ، جشن صبح بہاراں کا آغازبارگاہ رسا لت میں ہدیہ درود و سلام ،اجتماعی دعائوںسے ہوگا ،محفل صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع ہفتہ رات میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیابازار میں ہو گا۔ جبکہ جماعت اہلسنّت کراچی کا مرکزی جلوس بروز جمعہ12 ربیع الاول کو 3؍بجے سہ پہر علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا جوبراستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ا ٹھیک 5؍بجے شام نشتر پارک میں علامہ شاہ عبد الحق قادری کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقرار دادیں پیش کرینگے ۔نما ز عصر اور مغرب نشتر پا رک میں اداکی جائے گی۔میلا د النبی کے مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزاررضا کا ر اور اسکائوٹس انجام دینگے،  علامہ شاہ عبدالحقنے اپیل کی ہے کہ عید میلادالنبیا کے مرکزی جلو س کے تمام شرکاء انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں۔جما عت اہلسنّت کر اچی نے منتظمین جلو س ہدایت جاری کی ہے کہ جلوس آرگنا ئز ر ایک دوسر ے کے جلو س کا احترام کر ینگے ، ہر تنظیم پابندی وقت کے ساتھ جلو س نکا لیں ،کسی بھی تنظیم کے جلوس کو روک کر داخل ہونے یا آگے نکلنے کی کو شش ہر گز نہ کی جائے۔ایم اے جنا ح رو ڈ میں جلو س کے داخلے کے پو ائنٹ کو استعمال کیا جائے جبکہ جلو س کی گا ڑیو ں کو مزار قائد کے سامنے پارک میںکھڑا کیا جائے۔منفی نعر وں پر مبنی وال چا کنگ نہ کی جائے۔ حفا ظت پر ما مو ر پو لیس ،رینجرزکے کام میں مداخلت ہر گز نہ کی جا ئے۔مشکو ک اشیا ء ،شخص کی نشا ند ہی پو لیس انتظا میہ کو دی جا ئے۔جما عت اہلسنّت اور دیگرسنّی تنظیمات ومیلاد انجمنو ں کی جانب سے  ایم اے جناح روڈ اور شہرکے مرکزی مقامات پربھی کیمپ قائم کئے جائیں گے ۔ جبکہ آج  شہر بھر کی مساجد میں جشن ولا دتِ مصطفی صبح بہا را ں کی مناسبت سے محا فل نعت ،میلا د شریف ،قصیدہ بردہ شریف ،ختم درود پاک کی محا فل کا انعقاد کیا جائے گا ،مر کزی اجتما ع میمن مسجد مصلح الدین گار ڈن میں علا مہ شاہ عبد الحق قادری کی صدا رت میں ہو گا جو فجر تک جا ری رہے گا ۔نیز بارہ ربیع الاول عید میلادالنبی ا کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کے رہنماؤں کے ہمراہ کمشنر کراچی،اسٹیشن کمانڈر رینجر،ڈی آئی جیز، ڈی سیز اور دیگر سرکاری افسران نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جا ئزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن