ملتان( سماجی رپورٹر )چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسہ شہید مطہری میں مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول اخوت و وحدت کا مہینہ ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے شایان الشان طریقے سے منایا جائے گا،اس سلسلے میں ملک بھر میں جشن میلاد النبیؐ و ہفتہ وحدت ریلیاں،درود وسلام کی محافل کا انعقادکیا جائے گا۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت شایان شان طریقے سے منایا جائیگا: علامہ ناصر عباس
Oct 08, 2022