اسلام آباد(نامہ نگار)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اب اجلاس20اکتوبر 2022کو سہ پہر 4بجے کے بجائے 11 اکتوبر 2022 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔