اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کرکے عمران خان نے بقول خود شرک کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چال ہے کہ جتنا جھوٹ بولو اتنا سچ لگنے لگے گا۔ جھوٹ بول بول کر اس نے ہمیں تھکا دیا مگر وہ نہیں تھکا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بہتان عمران خان کی پہچان ہے، ہارس ٹریڈنگ سے متعلق نئی آڈیو منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، حقیقی آزادی کی گردان کرنے والوں نے اپنے حلف اور منصب سے غداری کی، یہ چار برس ملکی معیشت اور فارن پالیسی کے ساتھ کھیلتے رہے، کرسی کا حصول ان کا واحد مقصد ہے، انتشار کی سیاست نے معاشرے کی اخلاقیات تباہ کردیں۔ عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہمیں بھی عارضی جیلیں بنانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی تو اور ہیرے کی انگوٹھیاں لینی تھیں، ملکی معیشت کو مزید تباہ کرنا تھا، ابھی تو وہ ان فنشڈ ٹاسک موجود تھا، اقتدار گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر وہ کرب بیان نہیں کر سکتی جو نواز شریف اور بہادر مریم نے قید ناحق، بہتان، ذہنی اذیت، اپنوں کو کھونے کے غم کی صورت میں سہا۔
عمران نے جھو ٹ بول کو ہمیں تھکا دیا ، خود نہیں تھکا ، عا رضی جیلیں بنا نی چا ہئیں : مریم اورنگزیب
Oct 08, 2022