کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق 5,6 اور 7 اکتوبر کو سرکٹ بینچ تربت میں جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز را نا پرمشتمل بینچ نے 55 مقدمات نمٹائے جبکہ جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل سنگل بینچ نے 21 مقدمات نمٹائے۔ اس وقت سرکٹ بینچ تربت میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 188 ہے اور سرکٹ بینچ سبی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 416 ہے۔