ہائیکورٹ تربت  بینچ نے 3دن  میں 76مقدمات نمٹائے 

Oct 08, 2022


 کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق 5,6 اور 7   اکتوبر کو سرکٹ بینچ تربت میں   جسٹس محمد اعجاز سواتی اور   جسٹس محمد عامر نواز را نا پرمشتمل بینچ نے 55 مقدمات نمٹائے جبکہ  جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل سنگل بینچ نے 21 مقدمات نمٹائے۔ اس وقت سرکٹ بینچ تربت میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 188 ہے اور سرکٹ بینچ سبی میں  زیر التواء   مقدمات کی تعداد 416 ہے۔  

مزیدخبریں