اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر مارگلہ ایونیو کے سیکٹر ڈی بارہ ، شاہ اللہ دتہ روڈ کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر اور مارگلہ روڈ پہ دیہی علاقوں کی رسائی کیلئے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں نے جمعہ کو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہ اللہ دتہ کو انٹرچینج دو کے نعرے لگائے ۔ڈی بارہ ،شاہ اللہ دتہ روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سید اقدس علی شاہ ،سابق چیئرمین یونین کونسل شاہ اللہ دتہ ذکی شاہ ،وائس چیئرمین حاجی ملک دستگیر ،سابق کسان کونسلر ملک خمید،(ن) لیگی رہنما ملک فیاض، ملک مہربان،ملک یاسر اعوان، پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے نائب صدر ملک سفیر ،راجہ رکن، راجہ جان،طارق خان،خرم سمیت شاہ اللہ دتہ ، پنڈ سنگریال ، سری سرال سمیت دیگر فضافاتی علاقوں کے مکینوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شاہ اللہ دتہ کو انٹر چینج دو کے نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران میں مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی عرف شانی شاہ بھی پہنچ گئے،انہوںنے احتجاجی مظاہرین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے سے ان کی جمعہ کو بھی بات ہوئی ہے اور انہوںنے وعدہ کیا ہے کہ درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کے تحفظا ت کو دور کیا جائے گا ان کا مطالبہ مانا جا چکا ہے۔
شاہ اللہ دتہ کو انٹرچینج دینے کیلئے درجنوں دیہا ت کے مکینوں کا مظاہرہ
Oct 08, 2022