آمد مصطفی سے انسانیت کو دوام ملا ، ہر دل شاداں ، مارکٹیں ، بازار سج گئے : ندیم شیخ 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ ، سینئر نائب صدر فرحان شیخ ،سینئر نائب صدر فواد بٹ ، سرپرست اعلیٰ چوہدری خورشید انور ،جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ ، نائب صدر عاصم اللہ قریشی ، نائب صدر حاجی محمد محفوظ ، نائب صدر کاشف رسول ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عزیر سہیل نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں 10 سے12 ربیع الاول تک بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے واسا واٹر سپلائی بھی جاری رکھے مرکزی جلوس کے روٹ کے راستوں پر ہر طرح کی رکاوٹیں دور کی جائیں روٹ کی سڑکوں پر گڑھے بھرے جائیں سڑکوں کے ٹوٹے حصے مرمت کئے جائیں 12 ربیع الاول انتہائی شان و شوکت اور دینی جذبے سے منائیں گے ایوان وقت کے شرکاء نے کہا کہ سرورکائنات نبی آخرالزمان حضرت محمدؐکی دنیا میں تشریف آوری سے انسانیت کودوام ملا دنیا پر چھائے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے چار سو  نور کی چادر پھیل گئی جشن آمد رسول پر ہر دل شاداں ہے اس وقت جگہ جگہ درودوسلام کا ورد ہورہا ہے انتہائی مقدس اور بابرکت دن کی آمد آمد ہے، گلی محلے ، بازار ، مارکیٹیں اور پلازے جشن آمد رسولؐ کی آمد مبارک کے موقع پر برقی قمقموں ، جھنڈیوں اور بینروں سے سجادئے گئے ہیں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے رہنمائوں ندیم شیخ ، چوہدری خورشید انور ، کاشف رسول ، ابرار احمد شیخ ، حاجی محمد محفوظ ، عاصم اللہ قریشی ، شیخ عزیر سہیل ، فواد بٹ ، فرحان شیخ نے کہا جلوس میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی اور سائونڈ سسٹم کا استعمال صرف جلوس کے راستے میں لگائے گئے سٹیج پر ہوہی گا جہاں سے میلاد کمیٹیوں کی طرف سے درودوسلام کے نذرانے پیش کئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن