پرزم ٹائون گوجرخان میں سرمایہ کاروں کامستقبل روشن ہو گا، مسعود الحسن علوی

Oct 08, 2022

 اسلام آباد ( نامہ نگار)پرزم ٹاؤن گوجرخان کی زمین پوری اور تمام قانونی تقاضے مکمل ہیں ،پرزم کمپنی معاشی طور پر اتنی مستحکم ہے کہ بغیر کوئی پلاٹ فروخت کئے پورا پرزم ٹاون تعمیر کر سکتی ہے، اس لئے پرزم ٹاون میں سرمایہ کاری کرنے والے خوش نصیبوں  کامستقبل روشن ہو گا، پریمئرحسن بلاک کی شا ندار کامیابی اور مقبولیت سے تمام سرمایہ کاروںکو بہترین منافع ملا ہے جس کے بعد نئے بلاک کا آغاز کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرزم ٹاون کے چیف ایگزیکٹو مسعود الحسن علوی نے پرزم ٹاؤن گوجر خان کی طرف سے ایسوسی ایٹس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں فیڈرل رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر سردار طاہر، فیڈریشن آف رئیلٹرز  کے چیئر مین مسرت اعجاز،راولپنڈی اسلام آباد، گوجر خان ،چکوال، میرپور ور پورے پوٹھوہار سے سرمایہ کاروں، رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی، پرزم ٹاون کے چیف ایگزیکٹو مسعود الحسن علوی نے مزید کہا ہے پرزم ٹاون میں سرمایہ کرنیوالے معزز صافین و سرمایہ کاروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ان کے سرمایہ کے ہم ضامن ہیں، ہم نے ہمیشہ نیت صاف رکھ کر کام کیا ،گوجر خان اور خطہ پوٹھوہار کے عوام کو عالمی معیار کا شہر بنا کر دینے کا عزم لیکر نکلے تو اللہ تعالی نے بڑی عزت دی ہے۔ کہ پرزم ٹاؤن گوجر خان کی پہلی اور واحد منظور شدہ سوسائٹی بن گئی اور جس کو پورے پاکستان سمیت اوورسیز پاکستانیوں میں اتنی مقبولیت ملی  کہ قلیل مدت میں ریکارڈ بکنگ ہو گئی۔ 

مزیدخبریں