لنڈی کوتل‘ طورخم روٹ پر سیاحت کے لئے ٹرین چلائی جاسکتی ہے، وزیر ریلوے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لنڈی کوتل‘ طورخم روٹ سیر و سیاحت کے لئے تو ٹرین چلائی جاسکتی ہے لیکن وسطی ایشیاء اور افغانستان کو ملانے کے لئے اس راستے کو رابطے کا ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا۔جمعہ کو ایوان میں سوالوں کے جواب  دیتے ہوئے  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا لنڈی کوتل طورختم روڈ کو رابطے کا ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا نہ ہی وسطی ایشیاء  کی ریاستوں سے رابطے کا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے کیونکہ افغانستان اور طور خم سے آگے پہاڑی سلسلوں کا ایک  مربوط نظام ہے جس پر بے انتہا اخراجات آتے ہیں اور انتہائی  مشکل کام ہے اس کی جگہ متبادل سروے کروایا گیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوان میں داخل ہوتے وقت پارٹی اور سیاست کو باہر چھوڑ آتا ہوں۔ ہمارے دور میں طورخم کو افغانستان سے ملانے کا منصوبہ غلط تھا اور اعتراف کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کوئی شک نہیں پی ٹی آئی دور حکومت میں جو سروے کروایا گیا۔ 
سعد رفیق

ای پیپر دی نیشن