پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری غیرقانونی‘ مذمت کرتے ہیں: فیاض چوہان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔وفاقی حکومت نے سول مارشل لاء قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی حکومت کے اس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جو کارکنان گرفتار ہوئے ہیں انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ آج کل آڈیو لیک کی بازگشت وہ جعلی طریقے سے بنائی گئی ہے۔آڈیو کو اگر کسی بہرے بندے کو بھی سنا دیا جائے تو اسے پتا چل جائے گا کہ یہ جعلی ہے۔ اس آڈیو میں اپنی مرضی سے الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے۔ آڈیو کو لے کر سیاست کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے۔ اگر امپورٹڈ حکومت سوچتی ہے کہ وہ ایسے گھٹیا ہتھکنڈوں سے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا سکے گی تو یہ اسکی بھول ہے۔ اسی فیصد عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس نااہل حکومت سے ہر حال میں جان چھڑوانی ہے۔ جو خود بین الاقوامی جھوٹا ہے وہ عمران خان کو جھوٹا کہہ رہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نوازشریف کی چوری پر کینیڈا کی یونیورسٹی میں مثال دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف الزام لگانے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...