اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ میں پا کستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی برادری، ترقیاتی شراکت داروں اور دنیا بھر میں مخیر تنظیموں کی طویل المدت وابستگی کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی بڑی تباہی کے بعد تعمیر نو کے لئے برسوں کا عرصہ درکار ہے۔ پا کستانی سفیر مسعود خا ن نے ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم مسلم انسانی تنظیموں کے ایک نمائندہ وفد جو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ا مداد کے لیے کمیونٹی کو متحرک کرنے میں سرگرم عمل ہیں سے ملاقات کے دوران کیا۔سفیر نے پاکستان میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں میں انتھک کوششوں اور فراخدلی سے تعاون کرنے پر امریکہ میں مقیم مسلم انسانی تنظیموں کے فعال کردار کی تعریف کی۔
مسعود خان