راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سجادہ نشین دربارِ عالیہ عید گاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمن کی زیرِ صدارت راولپنڈی کی چاروں میلاد کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کے ایس اوپیز طے کئے گئے۔عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس اتوار کی صبح ساڑھے 9بجے پیر نقیب الرحمن سجادہ نشین عید گاہ شریف کی دعا سے مرکزی جامع مسجد راولپنڈی سے شروع ہو گا۔ گزشتہ روز عید گاہ شریف میں ہونے والے اجلاس میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانا حافظ محمد اقبال رضوی اور چاروں مراکز کے منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ایس او پیز کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق خواتین سے التماس کی گئی میلاد پاک کے جلوس میں شامل ہونے کی بجائے اہلِ محلہ کی خواتین کو اکھٹا کر کے میلاد کی محفل گھروں میں منائیں۔ بچوں کو نعت پڑھانے کے لئے جلوس میں آنا ضروری ہو تو نمازِ مغرب سے پہلے جلوس سے واپس چلی جائیں۔ جلوس میں صرف سوزوکی گاڑی کے علاوہ تمام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ گاڑی میں موجود ساؤنڈ سسٹم پر صرف مائیک پر نعت شریف پڑھنے کی اجازت ہے کسی قسم کی میوزک والی نعت یا قوالی لگانے کی اجازت نہیں ۔ اجلاس کے اختتام پر پیر محمد بقیب الرحمن نے عالم اسلام کے اتحاد بین المسلمین، وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اوعر سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔
میلاد کمیٹیاں