لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ یہ پتھر کا زمانہ نہیں، انفارمیشن کا دور ہے اور قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے گزشتہ چار ماہ میں پی ڈی ایم ٹولے نے صرف اپنے کیسز معاف کروائے، جبکہ عوام کو ایک دھیلے کا ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے دار شہباز شریف آج ساری عوام کو سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں۔ وزیر مواصلات پنجاب علی افضل ساہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں معاشی شرح نمو 5.97 فیصد تھی جسے وفاقی حکومت 0.6 فیصد پر گھسیٹ لائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس علی افضل ساہی نے ڈی جی پی آر آفس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
عمر سرفراز
زرداری کو گھسیٹنے کے دعویدار شہباز عوام کو سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں: عمر سرفراز
Oct 08, 2022