گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ئوںچوہدری عنصر محمود سندھو ، میر مظہر بشیر اور وامق سعید بٹ نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی منفی سیاست نے ملک و قوم کا جو نقصان کیا ہے اسے پورا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوچکا ہے، جبکہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر عوام کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے لیکن قوم اب ان کی منفی سیاست کو اچھی طرح جان چکے ہیں جبکہ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت آج بھی قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نوازکی طرح تمام جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوکر سرخرو ہونگے اور ایک بار پھر عوامی خدمت کے منشور پر عمل کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جایا جائیگا جبکہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہوجائے گی کیوں کہ جھوٹ جلد بے نقاب ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ کیا ہی نہیںاب یہ ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے لیے کارکنان اور ایم این ایز سے لانگ مارچ میں شریک ہونے کا حلف لے رہے ہیں کیوں کہ اسے یقین ہے کہ عوام اس کے لانگ مارچ میں شامل نہیں ہونگے ۔
فتنہ خان کی منفی سیاست نے ملک و قوم کا نقصان کیا :عنصر محمود سندھو
Oct 08, 2022