منیر گیلانی کی کتاب ’ سیاسی بیداری‘ ہارورڈ یونیورسٹی لائبریری میں عطیہ

Oct 08, 2022


 شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے اپنی خودنوشت ’سیاسی بیداری‘ ہارورڈ یونیورسٹی کی لائبریری میں عطیہ کردی۔انہوں نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب دنیا کی پرانی یونیورسٹی کے میڈیکل سکول کی لائبریری کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر لیونارڈلیون کو ان کے دفتر میںملاقات کے دوران دی۔مذکورہ لائبریری دنیا کی بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے۔ مسٹر لیونارڈلیون نے سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی کا کتاب دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیداری جنوبی ایشیاء خاص طور پر پاکستان کی 50 سالہ سیاسی تاریخ سمجھنے میں مددگارثابت ہوگی۔ اس موقع پرسید منیر حسین گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی لائبریری میں ان کی کتاب ریفرنس بک کے طور پر استعمال ہو گی۔دنیا کی مشہوراور قدیم یونیورسٹی میں ’سیاسی بیداری ‘کا رکھنا اعزاز ہے، کہ ان کی خود نوشت اچھے لائبریری نیٹ ورک میں موجود ہوگی تو آئندہ نسل کوسیاسی حالات سے آگاہی دی گئی۔

مزیدخبریں