شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک کے شہر میں سر ے شام بااثر قتل کے ملزموں نے جیل سے رہائی پانے کی خوشی میں کچہری سے لیکر شرقپور روڈ تک ہوائی فائرنگ کی اور ملزمان کے درجن سے زائد ساتھی پھولوں ،نوٹوں کی بوچھاڑ کرتے رہے اس خوفناک منظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور لوگوں میں بھگڈر مچ گئی لاہور سرگودھا روڈ کی ٹریفک بلاک ہو گئی لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی اس صورتحال پر پولیس کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوا دو روز بعد سوشل میڈیا پر واقعہ آنے کے بعد تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے 8 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کیخلاف دہشت گردی بلوہ کرنا سمیت متعد د دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے7 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ کے ایک نامور پٹواری کے دو بچوں نے کچھ عرصہ قبل بھکھی روڈ پر نوجوان کو قتل کر دیا تھا جس کے جرم میں وہ جیل میں تھے با اثر پٹواری مقتول کے ورثا کو مبینہ طور پر بھاری رقم دے کر صلح پر مجبور کیا صلح کے بعد جب ملزمان جیل سے رہا ہوئے تھے تو انہوں نے جیل چوک سے ہی فائرنگ شرو ع کر دی۔
شیخوپورہ: جیل سے رہائی کی خوشی میں ملزموں کی شہر میں ہوائی فائرنگ
Oct 08, 2022