نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام پرائیویٹ سکول کالج اکیڈمی میں تدریسی فرائض انجام نہیں دے سکتے اور نہ ہی اپنا تعلیمی ادارہ اکیڈمی بنا سکتے ہیںاساتذہ نے اس قانون کی دھجیاں اڑا دیں زیادہ تر اساتذہ نجی اداروں میں پڑھاتے بھی ہیں اور اپنے ادارے بھی بنا رکھے ہیں۔ اساتذہ کی توجہ سرکاری سکولوں کے طلباء پر ہی مرکوز ہو تو بہتر نتائج حاصل ہو سکیں مگر نارنگ شہر اور گردونواح میں ان احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں زیادہ تر اساتذہ نجی اداروں میں پڑھاتے بھی ہیں اور متعدد نے اپنے نجی ادارے بنا رکھے ہیں۔ اہل علاقہ نے صوبائی وزیر تعلیم ‘ سیکرٹری تعلیم پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔