سنی تحریک گوجرانوالہ سٹی کے زیر اہتمام میلاد ریلی نکالی گئی

Oct 08, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک گوجرانوالہ سٹی کے قائم مقام صدر محمد آصف مغل کی زیر قیادت میلاد ریلی نکالی گئی، ریلی ایمن آبادی گیٹ جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی لاہوری دروازہ،شاہین آباد، پنڈی بائی پاس سے ہو کرسیالکوٹی گیٹ جی ٹی روڈپر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ، قائم مقام سٹی صدر محمد آصف مغل،عطاء الرحمن،محمد فائق قادری،محمد سجادر حیدر،محمد یعقوب،حافظ شعیب،جماعت اہلسنت کے علامہ رفیق احمد رضوی،پاکستان سنی فورس کے مرکزی امیر چوہدری عدیل عارف مہر،مصطفائی تحریک کے چوہدری اقبال ہنجرائ،انجمن طلبہ اسلام کے شازب چٹھہ،حافظ امجد صادق،سید اویس شاہ، و دیگر نے کہا کہ تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا کر دنیا میں ترقی کی جاسکتی ہے، نوجوان نسل کو فرقہ واریت دہشت گردی لسانیت  اور سیاسی گروہ بندی سے بچانا ہمارا فرض ہے، یہود و ہنود اسلام کے خلاف یکجا ہیں، حکمران طبقہ شعائر اسلام کا مذاق اڑانے سے باز رہے ۔

مزیدخبریں