تاجدار ختم نبوت ؐنے انسانیت کو عزتوں کی معراج پر پہنچایا: اکبر نقشبندی 

Oct 08, 2022


گوجرانوال(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجدار ختم نبوت ؐنے انسانیت کو عزتوں کی معراج پر پہنچایا،جشن عیدمیلادالنبی کے جلوس مبارک نکالنا اور میلاد کی محافل سجانا،منانا باعث برکت ہے۔انہوں نے جمعہ کے اجتماع میں کہا کہ گوجرانوالہ میں جشن عیدمیلادالنبی کا مرکزی جلوس مبارک کل بروز اتوار صبح 9 بجے شیرانوالہ باغ سے صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفٰے اور دیگر علماء کی قیادت میں نکلے گا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفٰے چوک میں درودو سلام اور دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا،عاشقان رسول جشن ولادت منانے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جانیں لٹانے کو تیار ہیں،محسن انسانیت کی آمد کا جشن منانا اہل ایمان کا محبوب ترین عمل ہے،اسلامی،فلاحی ریاست اور پر امن معاشرے کے قیام کیلئے حضور سرور کائنات کی تعلیمات کو اپنانا اور میلاد منانا ہوگا۔آقا کریمؐ کی رحمت و نور کی برسات کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں