لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میں عمر گل اور سعید اجمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔شاداب خان نے بنگلہ دیش کیخلاف ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کی ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 85 ہوگئی، اس سے قبل عمر گل اور سعید اجمل کے پاس یہ اعزاز حاصل ہے جبکہ شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ شاداب خان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کیا تھا انہوں نے 69 اننگز میں 85 وکٹیں 21.55 کی اوسط سے حاصل کی ہیں۔