بھارت کیخلاف جیت میں ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا : بسمہ معروف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھارت کیخلاف جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جیت سب کیلئے کافی اہم ہے۔ بہت اچھے طریقے سے میچ کو فنش کیا ،تھائی لینڈ سے ہار کے بعد سب نے سوچا کہ کیسے بہتر کرنا ہے۔ بھارت کیخلاف جیت میں ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا،ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کی جس کی وجہ سے ہم نے اچھا ٹوٹل بنایا جبکہ بائولنگ بھی کافی اچھی رہی اور فیلڈنگ میں بھی بہترین پرفارم کیا۔ ایمن انور کا ذکر کرنا چاہوں گی کہ اہم موقع پر بہت اچھی بائولنگ کی،سپنرز پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل رہی ہیں،کوشش کریں گے کہ اس مومینٹم کو دیگر میچز میں بھی جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...