کاشتکارفصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں:قربان علی خان 

فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ دھان کی کٹائی کی فصل کے باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجودہ نامیاتی مادوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منافع بخش پیداوار بڑھانے کے قومی منصوبہ23، 2022کے تحت لگایا نمائشی پلاٹوں پرسمارٹ فارمرز یوم کاشتکاران دھان چک نمبر 41 میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں شرکاء کا شکار ان رانا محمد نثار، اقبال نذیر تارڑ، محمد قیصرطاہر، محمد آصف اور دیگر کاشتکاروں نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن