عمران خان کوبتانا ہوگا انہوں نے 5ارکان کیسے خریدے؟ ، شیری رحمان

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ  آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے آئینی عمل کو ناکام کرنے کیلئے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش کرتے ہوئے پائے گئے،  نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، مخالفین پر ارکان اسیمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود پانچ ارکان خریدنے کا دعوی کر رہے، شیری رحمان نے کہا کہ اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے کہ صحیح اور غلط میں فرق نا کریں، ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار سے پڑدا اٹھ رہا ہے، وہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے، عمران خان عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے، جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا، شیری رحمان نے کہا کہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے آئینی عمل کو ناکام کرنے کیلئے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے، ملک کا وزیراعظم دعوی کر رہا کہ انہوں نے 5ارکان خریدے ہیں،عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5ارکان کیسے خریدے؟ 
شیری رحمان

ای پیپر دی نیشن