اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر و تبادلے ، 8  افسر مختلف ڈویژنوں میں سیکشن آفیسر تعینات

اسلام آباد ( محمد صلاح الدین خان  ) اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر و تبادلے ، جبکہ ایف پی ایس سی کی سفارش پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے8  افسران کو گریڈ 17میں مختلف ڈویژنوں میں سیکشن آفیسر تعینات کر دیا ہے ، گریڈ 20کے افسر امجد احمد کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن سے بطور جوائنٹ سیکرٹری فیڈرل ایجوکشن ، پروفیشنل ٹرنینگ ڈویژن کردیا گیا ہے، پاکستان آڈٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر محفو ظ احمد بھٹی  جوائنٹ  سیکرٹری پاور ڈویژن کی ڈپیوٹیشن میں 16-7-2024تک تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19کے افسر(ڈائر یکٹر) عبدال اکبرکو وزیر اعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیاگیا ہے ،پاس گروپ   کے گریڈ 18 کے افسر عبد الفتح ہویو کا تبادلہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن سے صوبہ سند ھ کر دیا گیا ،پاس گروپ  کے ایذا اوزجن کا تبادلہ   اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن سے داخلہ ڈویژن ( سی ڈی اے ) کردیا گیا ہے ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے 8افسران کو گریڈ 17میں مختلف ڈویژنوں میں سیکشن آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، یہ افسران مختلف محکموں میں فرائض سر انجام دے رہے تھے،ان افسران میں محمد ارسلان زاہد کو وزیراعظم آفس میں تعینات کیا گیا ہے ، محمد سولت علی کو کامرس ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے ، اشتیاق احمدکو فنانس ڈویژن جبکہ عمروقار کوانٹر پرویژنل کوارڈنیشن  ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ،غلام محمد محمودی کو داخلہ ڈویژن ، سعید احمد راہو جو کو سائنس کو ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ۔
 تعینات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...