اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہازچارخلابازوں کولے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرپہنچ گیا

Oct 08, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جانے والے چارخلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)پر پہنچ گئے ہیں۔ عملہ بردار-5 مشن کے ذریعے ناسا کی خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوئیچی واکاٹا اور راسکوسموس کی انا کیکیناکو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچایا گیا ہے۔اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ اور کریو ڈریگن خلائی جہاز بدھ کو مشرقی وقت کے مطابق دوپہر کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہواتھا۔ خلائی جہاز جمعرات کو مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بج کر1منٹ پر خلائی اسٹیشن کے ساتھ جاکر منسلک ہوگیا۔

مزیدخبریں