شام میں امریکی فورسز کا آپریشن، داعش کے سلیپر سیل چلانے والا رہنما ہلاک

دمشق(این این آئی)شام کے شمال مشرق میں حکومت کے زیر کنٹرول گاں پر امریکی ہیلی کاپٹروں نے داعش کے اہم رہنما کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے اس سے قبل بھی شام میں داعش کے خلاف آپریشنز کیے ہیں لیکن آج کیا جانے والا حملہ صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کے علاقے میں پہلا معلوم شدہ آپریشن ہے۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ امریکا کی اسپیشل فورسز نے ملک سرائے نامی گاں میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا۔سرکاری ٹی وی کی خبر کے مطابق آپریشن میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں، کسی بھی فرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جوزف بکینو نے بتایا کہ امریکی فوج نے شام میں ایک چھاپے کے دوران داعش کے عہدیدار کو نشانہ بنایا، انہوں نے کسی کے مرنے یا گرفتار ہونے کی تصدیق نہیں کی۔خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ آپریشن میں داعش کا اہم رہنما مارا گیا ہے جو علاقے میں تنظیم کے سلیپر سیلز کو ہدایات دیتا تھا۔
داعش رہنما ہلاک

ای پیپر دی نیشن