قابض اسرائیلی فوج کی  فلسطینی طلبا پرآنسوگیس کی شیلنگ

بیت لحم(این این آئی) صبح بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع توقوعہ قصبے میں اسرائیلی قابض فوج (آئی او ایف)نے اسکولںوں کے طلبا پر آنسوگیس سے شیلنگ کی۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری پھیل گئی اور طلبا پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔فلسطینی اسکول کے بچوں کو اسی طرح کے الخلیل میں قابض فوج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ الخلیل شہر کے جنوبی علاقے اور مسجد ابراہیمی کے قریب اسکول سے چھٹی کے بعد پیدل چل رہے تھے۔
بیت لحم کے الخانسہ سکول میں دوسری جماعت کا 7 سالہ لڑکا ریان سلیمان گذشتہ جمعرات کو اس وقت اونچائی سے گر کر شہید ہوگیا تھا جب قابض فوج نے اسے پکڑنے کے لیے اس کا تعاقب کیا۔ خوف زدہ بچہ بھاگتے ہوئے گر کرشہید ہوگیا تھا۔
اسرائیل شیلنگ

ای پیپر دی نیشن