گنگولی کی اہلیہ کئی روز سے بیمار

Oct 08, 2022

کراچی(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ساروو گنگولی کی اہلیہ اور ڈانسر ڈونا گنگولی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈونا گنگولی میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے، انہیں گزشتہ چار روز سے کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت تھی تاہم دو روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈونا گنگولی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 جہاں پر ڈاکٹرز نے ان میں چکن گونیا کی تصدیق کی۔دوسری جانب ساروو گنگولی کے بھائی نے بتایا کہ ڈونا گنگولی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے، بی سی سی آئی کے صدر بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں