ٹیچرز ڈے پرپنجاب حکومت کا کوئی پروگرام نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے: ریاض تارڑ 

Oct 08, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب حکومت کی طرف سے 5 اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے  کے موقع پر کوکوئی  بھی پروگرام نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ اساتذہ کو مایوس کیا گیا  ۔ اگر یہ ٰ  ف کسی این جی او کی طرف سے  پروگرام ہ کیا جاتاتو وزیر تعلیم اگلی صفوں میں ہوتے جبکہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے مگر ان کونظرانداز کیا گیا۔صرف لوکل سطع پر پروگرام کیے گئے۔ اور وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ملک سے باہر تشریف لے گئے۔۔ جنہوں نے اساتذہ کو مراعات دینے کا اعلان اپنی پہلی تقریر میں کیاتھا ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی چئیرمین متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرز پیکیج  وزیراعلیٰ پرویز الہی کا اپنا پروگرام تھا جسے ختم کر دیا گیا۔اب ان پر قوی امید تھی پنجاب کے لاکھوں اساتذہ 5 اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے کا انتظار کرتے رہے کہ پرویز الہی اس موقع پر اساتذہ کوضرور مدعو کریں گے مگر وہ محروم رہے۔ پھر ہم ان سے امید  کرتے ہیںکہ ضرور جلد پنجاب اسمبلی والی بات کو پورا کریں گے۔

مزیدخبریں