انسداد ڈینگی ٹیموں کی خراب کارکردگی،کرپشن کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے: ڈاکٹر اختر

Oct 08, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صو بائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک اور شریف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کی زیر صدات اجلاس میں صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سر گرمیوں کا جائزہ لیتے ہو ئے صوبائی ‘ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ صحت کی ٹیموں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کی خراب کارکردگی اور کرپشن سے متعلقہ شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے اور جاری سر گرمیوں کو نتیجہ خیز بناتے ہو ئے اس موذی مرض کے پھیلائو کو ہر صورت روکا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت افرادی قوت کی کمی پورا کرنے کے لئے تمام اضلاع کو ممکنہ وسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے ، فر ضی اعداد و شمار دینے والے افسران و سٹاف کی بلا تفریق جواب طلبی کے ساتھ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کو بھی یقینی  بنایا جا جائے گا۔ کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید ‘ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر ‘ اے ڈی سی جی شبیر بٹ‘ ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فریحہ ملک ‘ ڈی او ایچ ڈاکٹر صوفیہ بلال‘ فوکل پرسن ڈاکٹر معیز منصور  اور دیگر متعلقہ افسر بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہو ئے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کو یقین دہانی کرائی کہ انسداد ڈینگی سر گرمیوں کے حوالہ سے عارصی بھرتی کئے گئے سٹاف کی حاضری اور انفرادی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا اور کسی بھی گھوسٹ ملازم کو تنخواہ کی ادائیگی کا سخت نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی اور اس قومی ٹاسک کو ذمہ داری اور خلوص نیت سے ادا کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں